جہلم (بیورورپورٹ)جہلم محکمہ سول ڈیفنس انتظامیہ کی عدم دلچسپی ضلع بھر میں جگہ جگہ منی پیٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کا دهندہ ختم نہ ہوسکا گنجان آباد علاقوں میں منی پیٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کا کام تسلسل کے ساتھ جاری منی پیٹرول پمپ مالکان شہریوں سے مقررہ ریٹ سے زائد پیسے وصول کرنے میں مصروف اور ساتھ ہی ساتھ ان کے پیمانوں میں بھی ہیر پھیر موجود ہے ان منی پیٹرول پمپس سے پٹرول ڈلوا کر شہریوں کی گاڑیاں،موٹر سائیکلیں بھی ناکارہ ہورہی ہے مگر سول ڈیفنس کے زمہ داران ان منی پیٹرول پمپس مالکان کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں اور اس کیساتھ ساتھ شہر سمیت گردونواح میں گیس ری فلنگ کا دھندہ بھی جاری ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
