جہلم ڈیجیٹل میڈیا ڈسٹرکٹ کلب کی شاندار تقریبِ حلف برداری

Spread the love

جہلم(بیورورپورٹ )جہلم ڈیجیٹل میڈیا ڈسٹرکٹ کلب کی شاندار تقریبِ حلف برداری، نئی قیادت نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
جہلم ڈیجیٹل میڈیا ڈسٹرکٹ کلب جہلم کی تقریبِ حلف برداری نجی میرج ہال میں سادگی اور وقار کے حسین امتزاج کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس باوقار تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی رہنما و رکنِ صوبائی اسمبلی یاسر محمود قریشی تھے، جنہوں نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیاتقریب کے دوران جن عہدیداران نے حلف اٹھایا ان میں
سرپرستِ اعلیٰ مولانا زبیر احمد ربانی،
چیئرمین ملک ناظم اعوان،
وائس چیئرمین راجہ تنویر حسین کیانی،
صدر انیس الرحمن بٹ،
سینئر نائب صدر منور حسین،
نائب صدر محمد ادریس،
جنرل سیکرٹری رانا منصور احمد،
ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اصف محمود،
فنانس سیکرٹری ارشد جاوید خان،
اطلاعات و نشریات سیکرٹری محمد طیب بٹ
اور آفس سیکرٹری احسن شبیر شامل تھے۔
مہمانِ خصوصی یاسر محمود قریشی نے نومنتخب عہدیداران کو صحافتی ذمہ داریاں دیانتداری، غیرجانبداری اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق ادا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا جدید دور میں ایک طاقتور اور مؤثر آواز بن چکا ہے، جس کے ذریعے سچ پر مبنی اور ذمہ دار صحافت کے فروغ سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہےانہوں نے ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تقریب میں بطور مہمانِ گرامی جہلم پریس کلب کے چیئرمین چوہدری عابد محمود،سینئر نائب صدر ڈاکٹر اعجاز اعوان ،نائب صدر مرزا قدیر بیگ معروف سینئر صحافی مقصود احمد نقیبی نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں چوھدری عابد محمود نے ڈیجیٹل میڈیا کلب کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافت کے جدید پلیٹ فارمز عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکام تک آواز پہنچانے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں تقریب میں شہر کی سماجی، رفاحی، فلاحی، کاروباری اور صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں