وزیرآباد (نامہ نگار) حکومت پنجاب بورڈ آف ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا مشترکہ زمین کی شفاف تقسیم پر مشتمل پورٹل ”پلس ” کا ضلع وزیرآباد کے بڑے قصبے جامکیچٹھہ سے سیٹلائٹ زمین مئیر مینٹ کا باقاعدہ آغاز رجسٹرڈ حقدران زمین مالکان کا ڈیجیٹل نظام کے تحت منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی سیٹلائٹ میپ کے ذریعے مخصوص خسرہ نمبران پر مشتمل زمین تقسیم کی انقلابی پیش رفت کا خیر مقدم تفصیلات کے مطابق ضلع وزیرآباد کے 267 ان لائن موضعات میں سے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے زیر انتظام نیو ڈیجیٹل لانچنگ ”پلس” کی ورکنگ ٹیم جی آئی ایس مینجر عظیم لیاقت جی آئی ایس اینالسٹ احسن اقبال اور سپر وائزر ناظم علی نے مالکان اراضی کی درخواستوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشترکہ زمین کی تقسیم مخصوص نمبران پر منتقل ہونے کے بعد گرین سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے جامکیچٹھہ سے زمین تقسیم پر مشتمل ڈیٹا اراضی ریکارڈ سنٹر وزیر آباد کو شئیر کرنا شروع کر دیا جس سے گھر بیٹھے زمین کی بروقت تقسیم کا عمل فنکشنل ہوگیا زمین مالکان رانا خورشید احمد خاں چوہدری حاجی محمد منیر گجر سید محسن عباس شاہ زرعی ماہر مدثر حیات چیمہ رانا سلطان احمد نے بتایا کہ پلس کے ذریعے مفت زمینوں کی واضح حد بندی سے برسوں پرانے زمینی تنازعات کا خاتمہ حکومت پنجاب کا بڑا اقدام ہے جی آئی ایس مینجر پلس وزیرآباد عظیم لیاقت نے بتایا کہ پلس کی تقسیم پورٹل کے ذریعے زمینی حقوق کی بحالی اور ملکیت تک آسان شفاف رسائی حکومت پنجاب کا بڑا کارنامہ ہے تمام مالکان زمین حکومت پنجاب کی بلا معاوضہ مشترکہ زمین تقسیم پالیسی سے اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
