
برطانیہ کی ممتاز سماجی شخصیت مصطفائیہ شریف چئیریٹی کی ایگزیکٹو ڈاکٹر مہوش جبین کینسر جیسی بیماری کا دلیری سے مقابلہ کرنے کے بعد ا پنے خالق حقیقی سے جا ملی وہ پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹرمیں مینجر کی خدمات بھی انجام دے رہی تھی
مانچسٹر عارف چودھری
انکی وفات پر خاندان کے علاوہ مانچسٹر کی کمیونٹی۔ بھی افسردہ۔ ہو گئ وہ انتہائی ملنسار۔ کمیونٹی کی خدمات میں سب سے آگے ہوتی تھی بہت ھی کم عرصہ میں۔ کمیونٹی کی خدمت اور فلاحی کاموں کی وجہ سے عوام میں بہت مقبول تھی انکی وفات پر کمیونٹی لیڈران اور خصوصی طور پر مصطفائیہ شریف چئیرئٹی کی چیئرمین و بانی۔ اور انٹر نیشنل طور پر فلاحی کاموں کی وجہ سے کئ انٹر نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر فصیح نے ڈاکٹر مہوش جبین کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری مصطفائیہ شریف چئیرئٹی میں بھی بہت کام کیا ھم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکے لئے دلی دکھ کا ا ظہار کرتے ہیں اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے آمین اور انکے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے
