پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) وزیرآباد کے زیرِاہتمام جنرل پریکٹیشنرز کے لیے ذیابیطس اور معیارِ زندگی کے موضوع پر ایک اہم علمی لیکچر منعقد

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) وزیرآباد کے زیرِاہتمام جنرل پریکٹیشنرز کے لیے ذیابیطس اور معیارِ زندگی کے موضوع پر ایک اہم علمی لیکچر منعقد ہوا۔ سیشن کی صدارت ڈاکٹر جمال ناصر (صدر PMA وزیرآباد) نے کی۔ لیکچر سے معروف معالج اور مصنف ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے خطاب کیا۔ انہوں نے ذیابیطس کے مریضوں کی جسمانی، ذہنی اور سماجی زندگی پر اثرات اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کی اہمیت اجاگر کی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ڈاکٹر نعمان کی علمی خدمات کو سراہا اور ایسے تعلیمی سیشنز کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں