جہلم (بیورو رپورٹ)
جہلم کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے جہلم پولیس مکمل طور پر چوکس ہے۔ اس بات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک عمران امجد ، ایس ایچ او تھانہ سول لائن راجہ محمد عمران نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے جس کے باعث قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں، اس لیے والدین اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے کوسوں میل دور رکھیں انہوں نے واضح کیا کہ پتنگ بازی کی اجازت صرف لاہور کی حدود تک محدود ہے جبکہ ضلع جہلم بھر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہےایس ایچ اوز کا کہنا تھا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور کسی بھی قسم کی پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے معزز شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون شکنی سے اجتناب کریں اور اگر کہیں پتنگ بازی یا اس سے متعلق سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے،
