چودھری حامد ناصر چٹھہ نے امام بارگاہ ترلائی اسلام آباد میں نماز جمعہ کے وقت خودکش حملہ کی شدید مذمت کی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) سابق اسپیکر قومی اسمبلی چودھری حامد ناصر چٹھہ نے امام بارگاہ ترلائی اسلام آباد میں نماز جمعہ کے وقت خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب اور نہ ہی کوئی دین ہے مسجد اور نمازیوں پر حملہ کرنے اور کروانے والوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے یہ پاکستان کے مخالفین دشمنان اسلام اور امن کے دشمنوں کا گھناؤنا فعل ہے سانحہ ترلائی کے شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ انکے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں چودھری حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ امام بارگاہ میں جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے اس وقت ان پر خودکش حملہ اتنی زیادہ تعداد میں شہادتیں اور زخمی معصوم جانوں کا ضیاع اس سانحہ کی ہم بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں چودھری حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی ہے ہمارا دشمن پاکستان میں امن و استحکام نہیں چاہتا پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں