وزیرآباد:(نامہ نگار) الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چیرٹی ڈنر 14 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کے عطیات جمع ،شرکاء نے یتیموں کی کفالت کے لیے عطیات کی بارش کر دی ،سیالکوٹ روڈ پیراگون مارکی میں چیرٹی ڈنر کا اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کی جانب سے کیا گیا تھا تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد مشتاق بٹ،جماعت اسلامی کے صوبائی راہنما وقاص بٹ ،ضلعی صدر جماعت اسلامی چوہدری ناصر محمود کلیر،صابر حسین بٹ ،ڈاکٹر عبیداللہ گوہر سمیت ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے مقامی راہنما اور مقامی مخیر حضرات شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوے معروف مذہبی اسکالر عبدالوارث گل نے کہا کہ یتیماء کی کفالت کا ذمہ لینا اور ان کی دادرسی کرنا حصول رضائے خدا کا موثر ترین ذریعہ ہے یتیماء کی کفالت کرنے والے قیامت کے روز رسول اللہ صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کا قرب حاصل کریں گے اسلام ایک ایسا دین ہے جو یتیموں کی کفالت کو مسلمانوں پر لازم قرار دیتا ہے دنیا کے کسی مذہب نے ایسی کوئی مثال پیش نہیں جس طرح اسلام میں غرباء ،یتماء و مساکین کے خیال رکھنے اور انہیں معاشرہ کا اہم حصہ بنانے کا حکم دیا ہے انہوں نے یتیموں سے محبت اور شفقت کو اسلام کا بہترین نشان قرار دیا انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے قدرتی آفات میں نہ صرف ملک بلکہ عالمی سطح پر اپنی اہلیت و قابلیت کو منوایا ہے۔عالمی سطح پر فلسطین و غزہ کے باسیوں کے لیے الخدمت فاونڈیشن کا امدادی سامان ہو اور حالیہ سیلاب میں الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاران کا کردار سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مثالی چیرٹی ڈنر کا اہتمام کرنے اور بھاری عطیات اکٹھے کرنے پر منتظمین کو سراہا ۔
