وزیرآباد(نامہ نگار) پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور پروفیسر آفتاب محسن نے کی۔کانفرنس میں پاکستان سری لنکا انگلینڈ یونائٹڈ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔تقریب میں بہترین پیشہ وارانہ خدمات پر سینئر ڈاکٹرز کو حراج تحسین پیش کیا گیا اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا اس موقع پر میڈیکل اسپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر علی شکیل نے کہا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے بہترین تقریب کے انعقاد اور ڈاکٹروں کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازنا خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے لیے مریض کا صحت یاب ہونا اولین ترجیح ہوتا ہے جس کے لیے اب جدید دور کے ساتھ ساتھ میڈیسن کی دنیا میں نت نئی تحقیق ہو رہی ہے اور میڈیسن بھی جدت کے ساتھ ا رہی ہیں جس کے لیے اب ڈاکٹرز کو بھی نئی بدلتی صورتحال سے اپ ڈیٹ ہونا وقت کی ضرورت بن چکا ہے جس کے لیے ہم مختلف اوقات میں کورسز کرتے رہتے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
