3 رکنی مسلح ڈکیت گینگ نے مقامی کاروباری شخصیت کے آفس میں داخل ہو کر یرغمال بنا لیا

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) 3 رکنی مسلح ڈکیت گینگ نے مقامی کاروباری شخصیت کے آفس میں داخل ہو کر یرغمال بنا لیا ملزمان مقامی تاجر سے 5 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی سیلزمینوں اور ایجنسی مالکان کے 4 موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔وزیرآباد کے علاقہ کوٹ حضری کے قریب مقامی تاجر و معروف کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر کے آفس میں تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر ایجنسی کے مالک التماش خاور سے 5 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی موبائل فون ،جبکہ سفیان خاور سے موبائل فون،اور سیلز مین عادل و ابوبکر سے بھی موبائل فون چھین لیے ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے ایجنسی ہولڈر التماش خاور کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی یاد رہے کہ تھانہ صدر میں آئے روز ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور موٹرسائیکل سوار ڈاکو گینگ کی کھلے عام وارداتوں کو کنٹرول کرنے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں