جہلم (بیورورپورٹ) جہلم آئی جی پنجاب نے پولیس اصلاحات کے تحت اہم اور فوری نوعیت کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جہلم سمیت صوبے بھر کے تمام ناکوں، تھانوں اور پولیس دفاتر میں آنے والے شہریوں کو باعزت انداز میں سر، میڈم اور جناب کہہ کر مخاطب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران خود ذمہ دار ہوں گے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری پانچ اہم فیصلوں میں پولیس رویے کو بہتر بنانا سرفہرست ہے۔ حکم نامے کے مطابق خدمت مراکز میں آنے والے سائلین سے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایچ او آفس محرر آفس اور فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی کو براہ راست سنٹرل پولیس آفس ) سی پی او ) افس مانیٹر کیا جائے گا۔ مزید برآں تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا مکمل بیک اپ یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں تا کہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو مضبوط بنایا جا سکے۔ سائلین کی درخواستوں کو وزیر اعلی آفس اور سنٹرل پولیس آفس کی سطح پر مانیٹر کیا جائے گا، جبکہ شہریوں پولیس کے رویے سے متعلق با قاعدہ فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ فون کال متعدد شہریوں سے گفتگو کی اور موصولہ درخواستوں و شکایات کے ازالے کے دورانیے کا جائزہ لیا،
