موبائل یونین جلالپور جٹاں کی نومنتخب قیادت کو دلی مبارکباد

Spread the love

جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود ) نامور سیاسی و سماجی شخصیت حاجی مرزا محمد ریاض، سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ جلالپور جٹاں، اپنے صاحبزادگان مرزا تحسین ریاض، مرزا وسیم اعجاز، مرزا سرمد ریاض اور مرزا ظہور احمد کے ہمراہ موبائل یونین جلالپور جٹاں کی نومنتخب قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرنے پہنچے۔
انہوں نے محمد ارشد جمیل سیفی کو موبائل یونین جلالپور جٹاں کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، جبکہ چوہدری ارسلان کو جنرل سیکرٹری اور مرزا سمیع کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر حاجی مرزا محمد ریاض نے کہا کہ محمد ارشد جمیل سیفی اور ان کی ٹیم کی کامیابی موبائل کاروبار سے وابستہ دکانداروں کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اتحاد، مشاورت اور دیانت داری کے ساتھ دکاندار برادری کے مسائل حل کرے گی۔
آخر میں انہوں نے موبائل یونین جلالپور جٹاں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں