ہمیں آپس کے اختلافات پس پشت ڈال کر پریس کلب کی مضبوطی میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم پریس کلب کے نائب صدر مرزا قدیر بیگ نے کہا کہ ہمیں آپس کے اختلافات پس پشت ڈال کر پریس کلب کی مضبوطی میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ پریس کلب ضلع جہلم کے تمام صحافیوں کا مشترکہ گھر ہے ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نے کہا موجودہ دور میں الیکٹرانک میڈیا کا کردار زیادہ بڑھ گیا ہے ہمیں آپس میں مشاورت سے آگے بڑھنا ہو گا انہوں نےکہا کہ پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیا،اور ڈیجیٹل میڈیا کےتمام ممبران اپنے فرائض احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے اتحاد اور اتفاق سے آگے بڑھیں چیر مین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود نے کہا کہ وقت تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہا ہے ہمیں نئے تقاضوں کے مطابق کسی بھی خبر کو نشر یاشائع کرنے سے پہلے اسکی تحقیق کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی شخص کی دل آزاری نہ ہو انہوں نے تحصیل دینہ اور تحصیل سرائے عالمگیر پریس کلبز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور انکے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں