سرکاری سکولوں میں حاضری ، وقت کی پابندی اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نئے حکم نامے جاری کرنے شروع کردیے

Spread the love

جہلم (بیورورپورٹ) جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں حاضری ، وقت کی پابندی اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نئے حکم نامے جاری کرنے شروع کردیے ، تمام سرکاری سکولوں میں صبح 8 بج کر 45 منٹ پر سٹاف کی گروپ تصویر لینا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ حکم نامے کے مطابق اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی اتھارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ حاضری رجسٹر کے ساتھ کنوا (Canva) کیمرہ ایپ کے ذریعے تصویر لی جائے تمام سکولوں کی تصاویر کو ایک پی ڈی ایف فائل کی شکل میں مرتب کر کے صبح 9 بج کر 30 منٹ تک واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کرنا ہوگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ہیڈ ٹیچرز اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی روزانہ رپورٹ سے متعلق حکام کو بھجوانے کے پابند ہوں گے۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف سخت تادیبی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں