جلال پور شریف میں پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث تین ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ):
جہلم کے علاقے جلال پور شریف میں پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث تین ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ جلال پور شریف ریاض بٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے نوجوان کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعہ ظاہر کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ نوجوان کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو مکمل طور پر سامنے لایا جا سکےسماجی حلقوں نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم معاشرے کے لیے ناسور ہیں۔ ماہرین کے مطابق والدین اور نوجوانوں کو اخلاقی تربیت، قانون کی پاسداری اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو جرائم کی دنیا سے دور رکھا جا سکے۔
یاد رہے کہ ایسے واقعات کی بروقت اطلاع دینا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنا معاشرتی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں