
جہلم : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) جہلم کے تین باوقار اور محنتی ملازمین اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز باعزت طور پر ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک سادہ مگر نہایت پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افسران، یونین نمائندگان اور ساتھی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے محبوب رفقاء کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیاریٹائر ہونے والوں میں محمد سعید سیٹھی،غلام عباس قریشی اور راجہ ندیم رضا شامل ہیں، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے قیمتی سال ادارے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے وقف کیے۔ ان کی دیانت داری، وقت کی پابندی، فرض شناسی اور مثالی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی مرکزی جنرل سیکرٹری لائن اسٹاف اتحاد یونین راولپنڈی تھے، جبکہ بزنس مینیجر طیب غفور،دینہ، بزنس مینیجر پنڈدادنخان عمران عباس، بزنس مینیجر جہلم صابر مطلوب بٹ، اسٹنٹ بزنس مینجر سیلز محمد عمران،اسٹنٹ بزنس ریونیو عمیر بشیر سابق اسسٹنٹ مینیجر منیر مہناس، بزنس مینیجر حافظ زبیر، اسسٹنٹ بزنس مینیجر چوہدری ناصر، اسسٹنٹ بزنس مینیجر حماد، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک محمد بشیر، مبین احمد بٹ، ساجد حسین شاہ، عابد حسین شاہ، چوھدری آفتاب،ملک ندیم عباس، محمد ساجد (جلالپور شریف)، محمد بلال شکیل احمد (سرائے عالمگیر)، مزمل حسین، سلامت حسین، تنویر حسین، ملک سہیل احمد،چوھدری محمد اختر ،طارق محمود،اللہ رکھا،زاھد محمود ناگی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض،مرکزی سیکرٹری ملک محمد بشیر نے نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم مہناس نے کہا کہ “اپنی زندگی کے خوبصورت ایام، مہینے اور سال محکمہ پی ٹی سی ایل پر نچھاور کرنے والے ہمارے یہ بھائی آج عملی طور پر ہم سے جدا ہو رہے ہیں، مگر ان کی خدمات اور یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ ریٹائر ہونے والے یہ ساتھی ہمارے اور ادارے کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی شب و روز کی انتھک محنت کے باعث ہزاروں شہریوں کو بہترین ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات میسر آئیں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان باصلاحیت اور مخلص ملازمین کی پیشہ ورانہ خدمات ادارے کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ شرکاء نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو گلدستے اور یادگاری شیلڈز پیش کیں اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعائیں کیں تقریب کا ماحول جذباتی مگر پُر وقار تھا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے فرض شناس اور باکردار ملازمین کسی بھی ادارے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں، اور ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا
