رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے رحمتوں، برکتوں اور دعاؤں کی قبولیت کا ایک خاص انعام ہے،ڈپٹی کمشنر

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم۔ ڈپٹی کمشنر میر رضااوزگن کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لیے رحمتوں، برکتوں اور دعاؤں کی قبولیت کا ایک خاص انعام ہے مسلمان اس ماہ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور اسکی خاص رحمت کے طلب گار ہوتے ہیں اس ماہ صیام میں ہمیں اپنے غریب، نادار اور مسحق بہن بھائیوں کی خاص طور پر مدد کرنی چاہیے یہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اپنے غریب بہن بھائیوں سے پیار محبت اور ہمدردی کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ علمائے کرام اس رمضان المبارک کے دوران اپنی مساجد کو دیدہ زیب لائٹنگ سے خاص طور پر سجائیں تاکہ بچے اور نوجوان خاص طور پر مساجد میں آکر نماز پنجگانہ کی ادائیگی اور اللہ تعالی کی عبادات، ذکر و اذکار میں مشغول رہ سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے سلسلہ میں شہر کے اہم مقامات، چوک چوراہوں پر خصوصی لائٹنگ اور سجاوٹ کا انتظام کیا گیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں