کاروانِ خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پانچواں رمضان عید فلاحی پروگرام پردہ کلب سبی میں منعقد کیا گیا

Spread the love

ملک بشیر احمد مندوانی رند بیورو چیف سبی بلوچستان سبی: کاروانِ خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پانچواں رمضان عید فلاحی پروگرام پردہ کلب سبی میں منعقد کیا گیا، جس میں 90 مستحق اور نادار خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا گیا۔
تقریب میں تنظیم کے چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی رند سمیت دیگر اراکین اور رضاکار موجود تھے۔ جن میں غوث بخش سومرو بابو اللہ بخش پتافی سید حاجی شاہ چیرمین محمد امین خجک آغابشیراحمد ابڑو فقیرظفرنواز خان مرغزانی مور خان سلاچی تحسین بہادر ملک جہانگیر خان مندوانی ظہیر احمد مندوانی میر حیربیار گورگیج ملک چنگیز خان رند رائس شاہنواز ہانبھی غلام فاروق ہانبھی بھی شامل تھےاور مستحقین میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیے۔
تنظیم کی جانب سے آٹا شفاف اور منظم طریقے سے تقسیم کیا گیا۔ باقاعدہ سروے اور فہرستوں کی تیاری کے بعد مستحقین کی تصدیق کی گئی تاکہ امداد حقیقی ضرورت مند افراد تک پہنچ سکے اور کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو۔
اس موقع پر چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اور کاروانِ خدمت ہر سال اسی جذبے کے تحت مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات کرتی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس نیکی کے سفر میں تنظیم کا ساتھ دیں تاکہ مزید گھرانوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔
پروگرام کے اختتام پر سید حاجی شاہ نے اجتماعی دعا کروائی، جس میں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور مستحقین کے لیے آسانیوں کی دعا کی گئی۔ شرکاء نے آمین کہتے ہوئے اس کارِ خیر کو خدمتِ انسانیت کی روشن مثال قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں