
نور پبلک ایلیمنٹری سکول چک دولت میں بچوں کا رزلٹ اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرائیویٹ سکول ایسوسییشن کے صدر پروفیسر شریف ساجد اور تحصیل جہلم کے صدر مظہر اقبال ڈائریکٹر نالج سکول بطور مہمان خصوصی تشریف لائے
بچوں نے بہت خوبصورت رنگا نگ پروگرام پیش کیا قومی نغمے گائے اور بچوں نے ارمی کے یونیفارم میں فوج کو ٹرائبیوٹ پیش کیا اور اظہار یکجہتی کی
اس موقع پر صدر اسوسییشن پروفیسر چیف ساجد نے بچوں کے پروگرام کو بہت سر ہا اور سکول کے تعلیمی معیار کو بہترین قرار دیا اور ان کے بہترین رزلٹ پر ان کو مبارکباد دی اور جن بچوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان میں انعامات تقسیم کیے گئے سکول کے اونر اور سکول کی پرنسپل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور والدین کو بچوں کی اعلی کارکردگی پر مبارکباد دی
تحصیل صدر مظہر اقبال صاحب نے انعامات پانے والے بچوں کو مبارکباد دی اور دوسرے بچوں کو بھی محنت کرنے کی تلقین کی کہ اج جو بچے انعامات نہیں لے سکے وہ ائندہ سال کے لیے محنت کریں اور اسی طرح سے انعامات حاصل کر کے والدین کا نام روشن کریں
