وزیرآباد (نامہ نگار)پاک افواج کا افغان سرحد پر اپنی سر زمین کے دفاع اور دہشت گردی وجارحیت کے خلاف ”آپریشن غضبِ للحق” کا آغاز فیصلہ کن قدم اور اپنی بقاء کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کٹھور کلاں میں رانا خورشید احمد خاں کیساتھ خصوصی ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ”انڈین پراکسیز یاد رکھیں کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا وہی حشر ہوگا جو گزشتہ سال 10 مئی کو بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کر کیا گیا تھا پاکستان کی عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھے گی ہماری افواج کسی بھی جارحانہ اقدام اور ملک دوشمن عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ہم اپنی مسلح افواج کے اس جرات مندانہ اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں پاک فوج نہ صرف ملک کے آہنی دفاع کو یقینی بناتی رہے گی بلکہ عالمی امن کے فروغ میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی آپریشن غضب الحق پاکستان کے خلاف جارحیت کو مؤثر طور پر روکا اور خطے میں اسٹریٹجک توازن کو بحال کیا انشاء اللہ پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
