اس موقع پر انہوں نے کھیلوں کی سہولیات، انتظامات اور جاری امور کا جائزہ لیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق سیکرٹری پشاور بورڈ حضرت علی نے اسپورٹس گراؤنڈ اور جمنازیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھیلوں کی سہولیات، انتظامات اور جاری امور کا بغور جائزہ لیا۔ جمنازیم میں جدید جم آلات اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا تاکہ طلبہ کو بہترین سہولیات میسر آسکیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مزید مواقع فراہم ہوں۔ڈی پی ای جناب منظر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری حضرت علی نے کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
