گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز نصرت سکول کریم پورہ کی بالائی منزل پر ڈپٹی ڈی او کے میل سٹاف کا دفتر قائم کر لیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز نصرت سکول کریم پورہ کی بالائی منزل پر ڈپٹی ڈی او کے میل سٹاف کا دفتر قائم کر لیا۔خواتین سکول سٹاف سمیت اہل علاقہ کی پرائیوسی ختم ہوگئی۔ڈپٹی ڈی او اپنے دھونکل سکول آفس بیٹھتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈی او زنانہ اپنے جی ٹی روڈ پر دھونکل سکول میں بیٹھتی ہیں جبکہ اپنے کلریکل شعبہ کو گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز نصرت سکول محلہ کریم پورہ کی بالائی منزل پر منتقل کر دیا ہے۔گراونڈ فلور پر گرلز سکول طالبات۔خواتین اساتذہ کی پرائیوسی ختم ہوکر رہ گئی ہے جبکہ طالبات کے والدین اور محلہ کی باسی خواتین بھی سخت پریشان ہیں کیونکہ ہر وقت متعلقہ اور غیر متعلقہ افراد اردگرد نظریں دوڑاتے رہتے ہیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور ممبر جنرل کونسل خواجہ محمد شعیب اور احمد مختار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میل کلرکس کے دفتر کو فوری طور پر گرلز سکول سے جہاں ڈپٹی ڈی او تشریف رکھتی ہیں متقل کیا جائے جائے اس سے سائیلین کو بھی آسانی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں