ایرانی سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ‌ای کی شہادت پر جامکے چٹھہ کی معروف امام بارگاہ گلستانِ زہرہ میں ایک پرسوز مگر پُرامن تعزیتی احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)ایرانی سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ‌ای کی شہادت پر جامکے چٹھہ کی معروف امام بارگاہ گلستانِ زہرہ میں ایک پرسوز مگر پُرامن تعزیتی احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں مومنین، علماء کرام، سماجی و مذہبی شخصیات ،نوجوانوں اورصحافیوں راناخورشیداحمدخاں،چوہدری قیصراقبال وڑائچ،قمرزمان سندھو اورملک حضورالحسن نے شرکت کی۔تعزیتی احتجاجی اجتماع سے فقہِ جعفریہ کے معروف عالمِ دین علامہ مختارسیال سیدمنتظرمہندی ،سید معظم شاہ نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سید آیت اللہ خامنہ‌ای کی دینی خدمات، استقامت اور عالمِ اسلام کے لیے جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ ہوتی ہیں اور ہمیں ان کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔اجلاس کے دوران دعائیہ کلمات ادا کیے گئے جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء نے نظم و ضبط اور امن و امان کو یقینی بناتے ہوئے تعزیتی اجتماع کو پُرامن رکھاآخر میں منتظمین کی جانب سے حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ شہداء کی یاد میں آئندہ بھی دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں