علی پورچٹھہ میں ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار)علی پورچٹھہ میں ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مکاتبِ فکر، مذہبی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکائے ریلی نے اسرائیل اور امریکہ کی مبینہ جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا، ریلی امام بارگاہ باب العلم سے برآمد ہوئی جس میں شرکاء نے رہبر معظم کی تصاویر، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی رسول نگر چونگی، مدینہ چوک، ریلوے چوک، اللہ ہو چوک، حیدری چوک اور سرکلر روڈ سے گزرتی ہوئی امام بارگاہ سادات ساڈھوارا پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی، ریلی سے مولانا نصیر حسین، سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عبید اللہ گوہر، تحریک اویسیہ کے سربراہ غلام رسول اویسی، حافظ سبط حسن نجفی، تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل شریف حسین، رہنما مرکزی پاکستان مسلم لیگ انصر تارڑ، مسلم لیگ ن کے رہنما بشارت چیمہ، رہنما تحریک انصاف تصدق محمود بٹ، صدر مرکزی انجمن تاجران ذوالفقار علی بھٹو، مولانا ثقلین علی نقوی، مولانا مہدی حسن نقوی، قاری علی منتظری، قاری علی رضا علوی، قمبر صالحی، مولانا عابد نقوی، رفاقت جنید مرزا صدر انجمن غلامان مصطفیٰ، عظمت ہاشمی، مولانا انوار رضوی، رائے اشفاق کھرل، مولانا شفقت نقوی، مولانا وقار کھوکھر، مولانا شہزاد الحسن، مولانا سید حسن زیدی، سید علی انصر زیدی، مولانا نسیم عباس شیرازی وزیرکے چٹھہ و دیگر مقررین نے خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کی جانب سے اسلامی ممالک کے خلاف جارحانہ اقدامات قابلِ مذمت ہیں، انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی اداروں کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی جدوجہد ظلم اور طاغوتی قوتوں کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے اور ان کا نظریہ زندہ رہے گا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حق اور باطل کی کشمکش میں بالآخر حق کی فتح اور ظلم کی شکست یقینی ہے، ریلی کے اختتام پر شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے جبکہ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن کے قیام اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ اختتام پر دعائے وحدت بھی ہڑھی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں