ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد جاوید لاشاری کی جانب سے معزز شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی

Spread the love

ملک بشیر احمد مندوانی بیورو چیف سبی بلوچستان

سبی: ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد جاوید لاشاری کی جانب سے سوشل ویلفیئر دفتر (پردا کلب)میں علاقائی معتبرین، معززین، قبائلی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں ایک پروقار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

افطار پارٹی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمدخان خجک،سید فقیراللہ شاہ٬ سید ریاض شاہ٬ چیف آف سیلاچی ملک محمد رفیق سیلاچی ، قبائلی و سیاسی رہنما میر حبیب الرحمن رند، رجسٹرار میر چاکر رند یونیورسٹی عبدقدوس ، پی ایس کمشنر سبی ذیشان بشیر، پی ایس ڈپٹی کمشنر فہیم احمد قریشی، سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس بانی و چیرمین کاروان خدمت ویلفئیر سوسائٹی پاکستان ملک بشیر احمد مندوانی ۔فقیر ظفراحمد نواز مرغزانی غلام سرور رند ۔ریٹایرڈ زرعی بینک منیجر حیدر رند، ، ڈی ڈی او لہڑی لیاقت علی لغاری،سینئیر صحافی حاجی ریاض ندیم نیازی٬ محمد انور لاشاری، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سبی طاہر ڈومکی، ایم ایس ڈی ایچ کیو سبی ڈاکٹر جہانزیب بلوچ، وڈیرہ نبی بخش ڈومکی٬سبی پریس کلب کے صدر حاجی سیدالدین طارق٬ڈی ڈی او سبی طارق الماس٬رحمت اللہ سومرو٬ ارشاد خلجی، سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر دین محمد مری، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ٹکری محمد اسلم جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سبی محمد آصف بگٹی ،ایپکا سوشل ویلفیئر بلوچستان کے جنرل سیکرٹری محمد وقاص ناز ، زاہد لاشاری،ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر اللہ داد رند٬نائب صدر اشتیاق احمد چاچڑ٬ندیم بابر مغل٬ سوشل ویلفیئر کے ضلعی افسران اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پرسید فقیراللہ شاہ٬ سید ریاض شاہ نے دعاۓ خیر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں اخوت، بھائی چارے اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات معاشرے میں محبت، اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوۓ ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر امجد جاوید لاشاری کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں