وزیرآباد(نامہ نگار) تیزاب پی کر خودکشی یا مبینہ قتل،جواں سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا پولیس تھانہ سوہدرہ نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی وزیرآباد کے علاقہ کوٹ نواں کے رہائشی احسان اللہ کی بیٹی عاصمہ کی شادی نواحی موضع رام گڑھ میں وقار اشرف سے ہوئی دو روز قبل مجھے میری بیٹی کا ہسپتال سے فون آیا کہ میری حالت سیریس ہے ہسپتال پہنچا تو میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ مجھے میرے شوہر وقار اور اسکے والد اشرف نے زبردستی تیزاب پلا کر مارنے کی کوشش کی ہے دوران علاج میری بیٹی چل بسی جاں بحق ہونے والی جواں سالہ خاتون کے والد احسان اللہ کی مدعیت میں اسکے داماد اور اسکے والد پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کو مختلف پہلوؤں سے دیکھ رہے ہیں مقدمہ کا اندراج کر لیا تحقیقات سے حقیقت سامنے آ جائے گی
