‘عزت اور وقار کی ریٹائرمنٹ سرکاری ملازمین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) ”عزت اور وقار کی ریٹائرمنٹ سرکاری ملازمین کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ”شاندار عوامی خدمات اور شفاف سرکاری ملازمت کے 25 سال فرض شناسی اور ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت ہے محکمہ مال ضلع وزیرآباد میں قانون گوئی جامکیچٹھہ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہونے والے پٹواری چوہدری سیف اللہ رہاڑ کی خدمات اپنی مثال آپ ہیں ان خیالات کا اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے پٹواری حاجی محمد سیف رہاڑ کی ریٹائرمنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے جہاں محکمہ سے تعینات کئیگئے سرکاری فرائض منصبی کی ادائیگی سے مقامی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا انہوں نے مزید کہا کہ حاجی سیف اللہ ریاڑ نے اپنی پوری ملازمت کے دوران سائلین اور محکمہ کو کوئی شکایت کا موقع فراہم نہ کیا جو اس دور میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے محکمہ ریونیو ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا اس موقع پر سابق گرداور حلقہ جامکیچٹھہ ہمایوں ندیم چٹھہ اور سابق تحصیلدار چوہدری نبی احمد چیمہ نے بھی خطاب کیا جامکیچٹھہ قانون گوئی سے مختار احمد ودھن چوہدری محمد ارشد رندھاوا چوہدری فیض احمد چیمہ محمد شاہزیب محمد مدثر کمپیوٹر آپریٹر محمد احمد کیساتھ ساتھ محکمہ مال کے متعدد ملازمین اور حلقہ احباب نے تقریب میں شریک ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں