وزیرآباد(نامہ نگار)170 معصوم ایرانی طالبات کا قتل عام انسانیت کے منہ پر تمانچہ ہے!!امریکہ واسرائیل کی جانب سے سکولز پر حملہ جنگی جرم ہے!!معصوم بچیوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم بابر بلال چوہدری نے اسرائیل کی جانب سے ایرانی سکول پر بمباری کے دوران 176 طالبات کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی واقعہ امریکہ،یورپ،کینڈا وغیرہ میں ہوا ہوتا تو میڈیا پر کہرام برپا ہو جانا تھا مگر منافق اس حوالے سے مکمل خاموش ہے ان بچیوں کا قصور صرف یہ ہے کہ یہ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی ہیں اور ایران کے سکول میں تعلیم حاصل کررہی تھیں۔بابر بلال چوہدری نے کہا کہ سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے شدید جنگی جرائم میں شمار کیے جاتے ہیں مگر امریکہ واسرائیل ایسے جرم کا ارتکاب بار بار کرتے آرہے ہیں غزہ میں کئی سالوں سے ظلم وبربریت روا ہے مگر عالمی میڈیا سورہا ہے اسی طرح اب صیہونیوں نے ایران میں بھی ویسے مظالم ڈھانے شروع کر رکھے ہیں مگر اقوام عالم کے منہ بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان بچیوں کا جرم صرف تعلیم حاصل کرنا تھا کیونکہ وہ تو کسی جنگ یا جنگی بو کو پہچانتی تک نہیں تھیں انکے بستوں پر پڑے خون کے چھینٹے خاموش نہیں رہیں گے یہ خون انقلاب لائے گا کیونکہ خدا کا وعدہ ہے کہ ظلم چاہے جتنا بھی ہو ایک دن ختم ہو جاتا ہے اور ظالم خدا کی پکڑ سے نہیں بچ سکتا اور جلد یہ بھیانک بھیڑیے اپنے انجام کو پہنچیں گے اور جو انہوں نے بچوں کا قتل عام کرکے ظلم کا بیج بویا ہے یہ انکے ماتھے کا کلنک بن جائے گا اور یہ منہ چھپاتے پھریں گے۔
