سابق سیکرٹری بار ممتاز قانون دان چوہدری عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ اور صدر انجمن پٹواریاں پنجاب شاہد عنصر گورائیہ کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا انعقاد

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)سابق سیکرٹری بار ممتاز قانون دان چوہدری عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ اور صدر انجمن پٹواریاں پنجاب شاہد عنصر گورائیہ کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما عنصر محمود سندھو،عرفان مظفر چیمہ،اعجاز بھٹی،عمر گوندل،حمزہ سماں،عدنان چیمہ،نبیل چیمہ ایڈووکیٹ،اعجاز بھٹی،ذیشان اوپل،میاں چاند،میاں عثمان،حافظ منور،سید وقاص خالدہاشمی کی شرکت۔ افطار ڈنر کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے شہر اور دیہاتوں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کو تیزی کے ساتھ بنوا رہے ہیں وزیرآباد کے لیے اربوں روپے کے فنڈز منظور ہوئے ہیں سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر سپلائی کا منصوبہ بھی آخری مراحل میں ہے۔چوہدری عدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ خدمت کے سفر میں وہ اور ان کا خاندان بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کے ساتھ کھڑا ہے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر وہ اہم عہدے پر الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں