تعلیم ہی قوموں کامستقبل بناتی ہے، ماں کی گودپہلی درسگاہ ہوتی ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) تعلیم ہی قوموں کامستقبل بناتی ہے، ماں کی گودپہلی درسگاہ ہوتی ہے وہاں سے حاصل شدہ تربیت کوتعلیمی ادارے نکھاردیتے ہیں،علم وقلم کے مضبوط رشتے کوتعلیمی ادارے ہی پر وان چڑھاتے ہیں،تعلیم کے ذریعے ہی جرم وجہالت کوختم کیا جاسکتاہے،تعلیم کے ذریعے انسان میں شعور اجاگرہوتا ہے۔ قوم کے مستقبل کومحفوظ بنانے اوربچوں کی کردارسازی میں تعلیمی اداروں کے کردارکوبھلایا نہیں جاسکتا۔ان خیالات کااظہارڈائریکٹر میاں عبد الحمید اور پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان نے امپیریل پبلک ہائی سکول کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات ویوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں عمیر حمید،حاجرہ عمیر،پروفیسر مبشر کھوکھر،پروفیسر حافظ منیر احمد،حافظ عمر فاروق ودیگر خطاب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی تربیت کرکے انکومعاشرے کے چمکتے ستارے بنائے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں انجنیئرز،ڈاکٹرز، سائنسدان قومی ہیروبن کرملک وقوم کانام روشن کریں۔تقریب میں طلباء وطالبات نے ٹیبلو،ملی نغمے پیش کئے اورمہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں