وزیر آباد:(نامہ نگار) سی ای او اے ٹی ایم گروپ آف کمپنیزچوہدری عاصم جاوید مہر،میاں فرحت اور زوہیب خان ڈائریکٹرز اے ٹی ایم میٹل کی طرف سے کاروباری،سیاسی سماجی بیورو کریٹس،وکلاء اورسول سوسائٹی کے اعزاز میں افطار ڈنردیئے گے۔ اس موقع پر صدر چیمبر أف کامرس علی ہمایوں بٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا فرحان علی خاں،سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری صدیق مہر،جسٹس پرووائیڈر لائرز فورم کے صدر بیرسٹر خواجہ عدنان حسن، آرائیں برادری کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری رضوان مشتاق ایڈووکیٹ، ایس پی حافظ امتیاز احمد، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عبّاس جوتہ،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن احسان اللہ چوہدری،سینئر نائب صدر وزیرباد چیمبر آف کامرس میاں صبیح الرحمان،چوہدری حسیب مہر ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو بیت المندی ریسٹورنٹ،باؤ فیصل اکراام،پراپرٹی ٹیکون باؤ ایوب مہر، مہر اکرام رضا ایڈووکیٹ،چوہدری طاہر،چوہدری ذوہیب احمد،فرحت چوہدری،عبداللہ چوہدری، فرخ اعجاز،حافظ عرفان،خواجہ امان شیخ،خرم شہزاد،چوہدری اورنگزیب مہر،شیخ صہیب حفیظ، رانا فرحان اصغر،عدیل بخاری ودیگر بھی موجود تھے۔اس مو قع سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او اے ٹی ایم ٹریڈرز (کمپنیوں کا گروپ)چوہدری عاصم جاوید مہر نے کہا کہ اسلام ہمیں محبت رواداری اور مساوات کا درس دیتا ہے۔رشتوں کو قائم رکھنے کیلئے احساس ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باہمی تعاون سے سرشار رشتے ہمیشہ قائم رہتے ہیں۔ عزت مرتبہ اور مقام جھک جانے اور خیر بانٹنے سے ملتا ہے۔
