جہلم( بلال رضا )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کی جانب سے بذریعہ قرعہ اندازی 25 لاکھ روپے کی گرانٹ مکان تعمیر کرنے کے لیے منظور ہونے پر پہلی قسط 05 لاکھ روپے شہید کانسٹبل صداقت علی کی فیملی کے حوالے کر دی گئی،اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہید کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ جہلم پولیس ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا،ڈی پی او جہلم
شہید کے اہل خانہ کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، فرض کی راہ میں شہداء کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ پولیس اپنے شہداء کے بچوں اور والدین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی کفالت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
