وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم 3500 روپے فی من خریدنے کا فیصلہ

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم 3500 روپے فی من خریدنے کا فیصلہ کیا ہے یہ خریداری پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے ہو گی آپ تمام ٹیم کسانوں کے ساتھ رابطے کریں اور انہیں اس سسٹم بارے راہنماء دیں آپ کا کردار پہلے رائج طریقہ خریداری سے بھی بڑھ گیا ہے کل سے آپ سب نے مجھے آپ کے کسانوں کے ساتھ رابطوں کی ویڈیوز شیئر کرنی ہے یاد رہے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ہماری فیلڈ ٹیم بیٹھے گی اور خریداری مراکز بھی وہی ہونگے جو اس سے پہلے ہوتے تھے اس سلسلے میں ایک اینڈرائیڈ ایپلیکیشن بھی آپ سے شیئر کی جائیگی تمام ساتھی محکہ زراعت کے ساتھ رابطہ رکھیں اور ان کی فیلڈ ٹیموں کے ساتھ اور اپنے ذرائع سے کسانوں میں معلومات پہنچائیں۔ تاکہ کسان کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے لئے گئے اقدامات کی مکمل تفصیلات ان سے شیئر کی جا سکیں۔ تمام DFCs اور DDs ان معاملات میں اپنی تمام فیلڈ ٹیموں کی راہنماء کریں۔ یہ کام کل صبح سے شروع ہو جائے اپنی ٹیموں سے آن لائن گروپ میٹنگز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں