اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے ہمراہ شہادت حضرت علی ؑ کے سلسلے میں منعقدہ مجالس و جلوس عزا کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں

Spread the love

گلگت # نگراں صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ ، ڈپٹی کمشنر گلگت عارف احمد اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے ہمراہ شہادت حضرت علی ؑ کے سلسلے میں منعقدہ مجالس و جلوس عزا کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں ، اس موقع پر ساجد علی بیگ نے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے گڈ کورننس کی بہترین کاوش قرار دیا ۔ انہوں نے شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر نظم و ضبط اور پرامن جلوس کے انعقاد پر ماتمی انجمنوں کی تعریف کی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گلگت نے 21 رمضان المبارک شہادت حضرت علیؑ کے سلسلے میں کئے جانے والے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا ۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے وزیر داخلہ اور ڈپٹی کمشنر کو گلگت میں جاری مجالس اور جلوس کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں