گرین الیکٹرک بس کی فائیوسٹار فوم کی گاڑی کو اور ٹیک کرتے پیچھے سے ٹکر، دو شیسے ٹوٹ گئے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) گرین الیکٹرک بس کی فائیوسٹار فوم کی گاڑی کو اور ٹیک کرتے پیچھے سے ٹکر، دو شیسے ٹوٹ گئے فائیوسٹار گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ کر وزیرآباد اپنے شیڈ میں لیکر کئی گھنٹے محبوس رکھا اور کچی رسید بناکر 25000 روپے لیکر چھوڑ دیا جبکہ زرائع کے مطابق غلطی گرین الیکٹرک بس کے ڈرائیور کی تھی جو اوور ٹیک کرتے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور پیچھے سے گاڑی مار دی جبکہ معلوم ھوا ھے کہ گرین الیکٹرک بس کو رکشہ ڈرائیور کے سپرد کر رکھا ھے جبکہ بعض دفعہ دیکھا گیا کہ اوور سپیڈ کے ساتھ ساتھ اللہ والے چوک اور دیگر مقامات کے سٹاپ کیوقت ٹریفک کی روانی مین خلل ڈالتے ھیں اور بس کو سڑک کے درمیان ھی کھڑا کر دیتے ھیں شہریوں نے سی ٹی او گوجرانوالہ اور ڈی ایس پی وزیراباد ٹریفک پولیس رائے ضمیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ جیسے دوسری گاڑیوں کو روڈ بلاک کرنے پر قانونی کاروائی کی جاتی ھے انکے خلاف بھی کی جائے جب اس سلسلہ میں عرفان نامی الیکٹرک بس کے انچارج سے فون پر بابائے صحافت پریس کلب وزیراباد کے صدر افتحار بٹ نے رابطہ کیا اور ان کا موقف پوچھا تو انہوں نے کہا کہ لاکھ ڈیڑھ کا نقصان ھوا 50 ھزار سے کم کرکے 25 ھزار روپے کر دئیے ھیں اس سلسلہ میں جب ان سے پوچھا کہ حادثہ گکھڑ تھانہ کی حدود میں پیش ایا اپ اس کو ادھر پولیس کے ھینڈ اور کر کے کیوں نہیں آئے تاکہ اصل حقائق کا پتہ چلتا اور گاڑی میں لگے کیمروں سے قصور وار کون ھے علم ھوتا اور متعلقہ تھانہ کاروائی کرتا اپ اسکو وزیراباد شیڈ میں کیوں لیکر ائے تو موصوف نے جواب دینے کی بجائے فون بند کردیا بعد ازاں غریب ڈرائیور کو سادہ کاغز ہر حادثہ کی زمہ داری قبول کرواتے سائن کروائے اور ویڈیو بناکر 25 ھزار کی بغیر سرکاری مہر کے سادہ کاغز کی رسید دیکر چھوڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں