وزیرآباد(نامہ نگار)جامع مسجد امیر حمزہ دارہ کبوتراں میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں قاری احسن عطاء ماجدی و دیگر نے حفاظ کرام کی دستاربندی کی ۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجد امیر حمزہ دارہ کبوتراں محلہ اسلامیہ میں حفاظ کرام کی دستار بندی کے لیےتقریب منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد سے معروف تدریسی و سماجی شخصیت راشد چوہدری، شیخ بلال احمد ،اساتذہ کرام قاری احسن ماجدی قاری اسد طارق،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چوہدری چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود،اظہر بٹ، ریٹائر صوبیدار محمد علی، احمد مرسلین ،چوہدری قاسم ،شیخ طارق شیخ شیراز ،فرح سلطان و دیگر نے شرکت۔تقریب ربیعہ بنت سلطان،حافظ احمد ریاض ،حافظ ابوبکرندیم حافظ ارحم نصیر ،حافظ سلمان ،حافظ اسماعیل حافظ رئیس حافظ غلام عباس سمیت آٹھ حفاظ کرام کی استاد محترم قاری احسن ماجدی و دیگر مہمانوں نے دستار کی۔آٹ حفاظ کرام اور سات ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کو نقد انعامات اور شیلڈیں بھی پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئ۔اس موقع راشد چوہدری نے کہا کہ قیامت کے روز حافظ قرآن اپنے والدین سمیت عزیزوں اقارب کے لیے بخشش کا باعث بنتا ہے۔یہ مسجد اور مدرسہ علاقہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں یہاں سے بچے اپنے سینوں میں قرآن پاک کو محفوظ کرتے ہیں یہ مدرسہ اور مسجد اہل علاقہ کے لیے باعث برکت ہے
