وزیرآباد(نا مہ نگار) روزہ سچ اور سچ کے نظام کے قیام کا درس دیتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا جوش وولولہ پورا سال معاشرے میں قائم رہے تاکہ ظلم واستحصال کا نظام خود بخود دم توڑ جائے، رمضان کے روزے ایک ہی وقت میں تمام مسلمانوں پر فرضیت کی غرض یہ ہے کہ اجتماعی نظام قائم کیا جائے انفرادی حوالے سے کوئی بھی عبادت اور کوشش نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی۔ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس اور سابق چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن مہر شکیل اعظم نے سیاسی شخصیت انجنیئر سلمان کی طرف سے دیئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجنید اقبال،طیب بٹ،افتخار احمد بٹ،چوہدری عظیم نصر اللہ چیمہ،اکبر اعظم مغل،صدر رحمانی فاؤنڈیشن منظور حسین پھول،کاشف محمود خان،بابوحامد منظور ودیگر نے بھی خطاب کیا۔افطار ڈنر میں حافظ محمد سلیم، ثاقب بھٹی،وقاص ملک،شیخ ندیم،نصر اللہ برفانی،تنزیل ہاشمی،ملک عثمان،وقاص وکی،محمد عارف، محمد مدثر،عدنان گجر ودیگر نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں ایثار صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے،رمضان کریم کے آغاز پر جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کثرت سے یاد الٰہی کریں تا کہ اللہ کی خوشنودی حاصل ہوسکے۔
