پروفیشنل گروپ فوٹو جرنلسٹس کے ممبران محمد فاروق، عبدالخالق، طارق بزمی، اکرم بیگ، ارشد، ذوالفقار زمان اور جودا یوسف نے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے مزار پر حاضری دی،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)پروفیشنل گروپ فوٹو جرنلسٹس کے ممبران محمد فاروق، عبدالخالق، طارق بزمی، اکرم بیگ، ارشد، ذوالفقار زمان اور جودا یوسف نے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے مزار پر حاضری دی، وفد نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی صحافتی، ادبی اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر شرکا نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان برصغیر کی صحافت کی ایک عظیم اور درخشاں شخصیت تھے جنہوں نے قلم کے ذریعے حق و سچ کی آواز بلند کی۔ انہوں نے آزادی صحافت اور قومی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا،وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ مولانا ظفر علی خان کی جدوجہد، اصول پسندی اور صحافتی خدمات آج بھی صحافی برادری کے لیے مشعلِ راہ ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافت کے میدان میں دیانت داری، سچائی اور عوامی خدمت کے اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں