ہومیو ڈاکٹر سید رضا سلطان نے کہا ہے کہ قرآن اوررمضان مسلمانوں کی اصلا ح کرتے ہیں،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ہومیو ڈاکٹر سید رضا سلطان نے کہا ہے کہ قرآن اوررمضان مسلمانوں کی اصلا ح کرتے ہیں، قرآن ایک ضابطہ اورقانون ہے، رمضان میں اس ضابطے قانون کی عملی تربیت حاصل ہوتی ہے۔ ہرآسمانی کتاب رمضان المبارک میں ہی دنیامیں اتاری گئی اس ماہ مبارک کے آخری عشرے کی راتیں مسلمانوں کے لئے انعام وکرام سے بھرپورہیں جوان راتوں کوپالیتا ہے وہ مسلمان کامیاب ہوجاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے شب قدر کی عبادت کو ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر قرار دیا اس لئے ہمیں اس مقدس رات کو اپنی توجہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے پر مرکوز کرنی چاہیے،قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس رکھی ہے جبکہ پاکستان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں چاہیے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں