چوہدری شاہد وڑائچ، چوہدری شعیب وڑائچ اور چوہدری شفاعت وڑائچ کے والد محترم برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان دعائیہ تقریب کا انعقاد

Spread the love

جلالپور جٹاں( رپورٹ مرزا طارق محمود سے)

چوہدری شاہد وڑائچ، چوہدری شعیب وڑائچ اور چوہدری شفاعت وڑائچ کے والد محترم چوہدری شہروز عالم وڑائچ کے چچا جان، مرحوم چوہدری بیشر وڑائچ کی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان دعائیہ تقریب کا انعقاد البرق مارکی مصطفائی چک میں کیا گیا۔
تقریب میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ معروف عالم دین ، قاری ابوبکر غزالی نے دعائیہ کلمات ادا کیے۔
اس موقع پر مقررین نے مرحوم چوہدری بیشر وڑائچ کی سماجی خدمات، اعلیٰ کردار اور عوامی خدمت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت نیک، مخلص اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی زندگی عوامی خدمت، اخلاص اور بھائی چارے کی روشن مثال تھی، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں