نہ صرف جہلم بلکہ پورے ڈسٹرکٹ‌کے کالجز کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات

Spread the love



جہلم (بلال رضا کی رپورٹ)
الحمدللہ!
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم کے لیے یہ نہایت مسرت اور فخر کا لمحہ ہے کہ پرنسپل ڈاکٹر غزالہ یاسمین کو راولپنڈی ڈویژن کی بہترین پرنسپل کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ان کی غیر معمولی قیادت، محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات کا واضح اعتراف ہے۔

اسی طرح کالج کی قابل فخر فیکلٹی ممبران مس بینش (لیکچرر جرنلزم) اور مس مریم رانا (لیکچرر سوکس) کا راولپنڈی ڈویژن کے بہترین اساتذہ کے لیے نامزد ہونا ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار اور اساتذہ کی لگن کا ثبوت ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم بلکہ پورے ضلع جہلم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہم پرنسپل صاحبہ اور دونوں معزز اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ ادارہ اسی طرح علمی و تعلیمی میدان میں ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں