پانچ بچوں کی ماں خاوند کے ہاتھوں قتل۔

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) پانچ بچوں کی ماں خاوند کے ہاتھوں قتل۔ غیرت کے نام پر انتہائی قدم اٹھایا گیا۔ نعش کو دریا چناب کے کنارے ہی ریت میں دبا دیا۔ مقامی پولیس نے تین روز بعد نعش برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ علی پور چٹھہ کے نواحی علاقے رسول نگر میں خانہ بدوش قبیلے کی رہائشی 35 سالہ 5 بچوں کی ماں شکیلہ بی بی کو اس کے خاوند نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں دریا کے پانی میں ڈبو کر قتل کر دیا اور نعش کو ریت میں دبا دیا، ملزم ارشد نے قتل کرنے کے بعد اپنی بیوی کے اغوا کا ڈرامہ رچانا شروع کر دیا جبکہ ملزم کی مشکوک حرکات پر پولیس نے ملزم کو شامل تفتیش کیا تو اس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا، پولیس تھانہ علی پور چٹھہ میں مقتولہ شکیلہ کے بھائی قمر عباس کی مدعیت میں ملزم محمد ارشد اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں