اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے گلگت پریس کلب کے نو منتخب ممبران کو مبارک باد دی

Spread the love

گلگت # اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے گلگت پریس کلب کے نو منتخب صدر محمد طاہر رانا، سینئر نائب صدر سعادت علی ، جنرل سیکریٹری وجاہت علی ، نائب صدر مہتاب الرحمن اور جوائنٹ سیکریٹری شاہ صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں مقامی صحافیوں کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔ امید ہے کہ کابینہ صحافتی اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ صوبائی آزادیِ اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور انہوں نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں