ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن گلگت میں دریاوں ، نالہ جات اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی عائد کردی

Spread the love

گلگت # ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن گلگت میں دریاوں ، نالہ جات اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی عائد کردی ، پابندی کا اطلاق دریائے گلگت ، دریا ہنزہ ، کارگاہ نالہ ، نلتر نالہ سمیت دیگر جھیلوں پر ہوگا ۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے انڈر سیکشن 188سی آر پی سی کے تحت 90 دنوں کیلئے شہریوں کی جان کی حفاظت کے تحت پابندی عائد کردی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، اور پابندی کی خلاف ورزی نہ کریں, سب ڈویژن حدود میں جہاں کہیں خلاف ورزی ہوگی متعلقہ تھانہ ایس ایچ اوز سے بازپرس کی جائے گی ۔ پابندی کا مقصد مفاد عامہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں