ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی چودھویں وزارتی کانفرنس کیمرون کے دارالحکومت یواوندے میں جاری

Spread the love


وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی قیادت میں پاکستانی وفد کی عالمی تجارت میں سب کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کے اصلاحاتی سیشنز میں شرکت، اہم دوطرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری

بلال اظہر کیانی نے عالمی تجارت پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا، عالمی تجارتی نظام کو شفاف، جامع اور لچکدار بنانے پر زور

کثیرالجہتی مذاکرات میں پاکستان نے برابری اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کی

اصلاحات کے پلینری اجلاس میں پاکستان نے اہم تجارتی مفادات کے تحفظ پر مؤقف پیش کیا

ڈبلیو ٹی او کے زرعی امور کے لیے منتخب منسٹرفسیلیٹیٹر کے طور پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی برطانیہ کے سیکریٹری آف سٹیٹ فار بزنس اینڈ ٹریڈ پیٹر کیل، ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر عمر بولت، جاپان کے نائب وزیر زراعت، جنگلات اور ماہی گیری یوکی نورو نیموٹو سے ملاقات

بلال اظہر کیانی کی چین، امریکہ، برازیل، یورپی یونین، کیمرون، موزیمبیک، کینیڈا اور ارجنٹائن کے اعلی حکام اور کاٹن فور کے رکن ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات میں مشاورت

قوانین پر مبنی عالمی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، بلال اظہر کیانی کی دو طرفہ ملاقاتوں میں گفتگو

کسانوں اور غذائی تحفظ کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی کے موقف سے دیگر عالمی شخصیات کا اتفاق

رکن ممالک نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

جینیوا میں ڈبلیو ٹی او کے لئے پاکستان کے مستقل مندوب علی سرفراز حسین وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی معاونت کر رہے ہیں شریک ممالک نے کانفرنس کے مجوزہ اعلامیہ پر اتفاقِ رائے کے سلسلے میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا
پاکستان کا وفد آج اور کل اتوار کو بھی ڈبلیو ٹی او کانفرنس کے تحت مذاکرات میں شریک رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں