
جہلم: نکودر میں جشن بہاراں گھوڑا ڈانس میلے کا انعقاد ہوا، جس میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ماہر سواروں نے مہارت کا مظاہرہ کیا، جبکہ حمزہ اظہر کیانی نے ثقافتی میلوں کو نوجوان نسل میں روایات کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بھی ثقافتی میلے میں شرکت کی۔
