

تحریر
ملک بشیر احمد مندوانی رند بیو رو چیف اردو گلو بل نیوز سبی بلوچستان
گزشتہ دنوں گاؤں خجک کے آبائی قبرستان پکنک منائی گی جس میں سردار مٹھا خان خجک سردار کرم خان خجک سردار محمّد اسلم خجک سردار فتح خان خجک اور دیگر دوست احباب مختلیف اقوام کے دوست شریک ہوے
خجک کے قبرستان میں ویسے تو بہت سی اہم شخصیات اور بزرگ ہستی تدفین آسودہ خاک ہیں
لیکن ان میں سب سے نمایاں بزرگ ہستی سردار سخی پنجل خان یا سردار سخی حمید خان یا حمیم خان خجک گمبند والے آسودہ خاک ہیں
سردار سخی پنجل خان خجک موجودہ سردار خاندان کا جد امجد تھا اور انکو سخی پنجل خان کی اولاد کھا جاتا ھے
اسی نثبت سے انکو حمیم زئی کھا جاتا ھے
سردار سخی پنجل خان کی کافی کرامات کا ذکر ملتا ھے
جو سینہ با سینہ ہم سنتے چلے آرہے ہیں
کھا جاتا ھے کے بہت بڑا قافلہ خجک گاؤں سے گزر رہا تھا
تو انہوں نے سردار سخی کا نام سن رکھا تھا تو انکے پاس چلے اہے
سردار سخی کے کوٹ کھڑی کے . سامنے ایک اچھا خاصہ میدان ہوا کرتا تھا جس کو اپنے الفاظ میں چھوسو کھا جاتا تھا
جو بھی مہمان اتے اس چھوسو میں ٹھرتے اس چھوسو سے مطلق یہ بات بھی مشور ھے جب بھی گاؤں خجک میں کوئی اہم مثلا ہوتا تو ڈھول والا گاؤں میں ڈھول بجاتا تو گاؤں والے اس چھوسو میں جمع ہو جاتے اور یہاں پر ہی اہم فیصلے کیے جاتے
تو وه کافلہ جب چھوسو پر پڑاہو ڈالتا ھے تو انکی مہمان نوازی اور کھانے پینے کا بندوبست کرنا ناگزیر ہو جاتا ھے
لنگر خانہ میں معلوم کرنے پر پتہ چلتا ھے کے ہر چیز برکت ھے گندم نہیں اٹا نہیں
پہلے زمانے میں گھروں میں گندم کو محفوظ رکھنے کے لیے مٹی کے بڑے بڑے گوندے بناۓ جاتے تھے اور اس میں گندم اسٹور کیا جاتا شاہد آج بھی گاؤں میں یہ گوندے موجود ہیں
لیکن اب لوگوں نے چادر کے بنواۓ ہوے ہیں
تو سخی بادشاہ جب گھر اتے ہیں انہیں علم ہوتا ھے گندے خالی ہیں تو یہ اپنی چادر گندے کے موں کے اوپر رکھ کر ڈھانپ دیتے ہیں
اور حکم دیتے ہیں اس چادر کو نہ اٹھایا جاۓ نیچے موں سے گندم نکالتے جایئں اور اسی وقت ہاتھ کی چکی سے گندم پیس کر اٹا کرکے روٹی بنائی جاۓ
بکرے کاٹے گے کھانا تیار ہوا
کافلہ نے خوب پیٹ بھر کر کھایا
دوسرے دن جب کافلہ رخصت ہوا تو گھر والوں نے سوچا کپڑا اٹھا کر دیکھتے ہیں کے اور گندم کتنی پڑی ھے جب کپڑا ایک طرف کر کے دیکھا گیا تو گندا خالی تھا
جب سخی سردار کو معلوم ہوا تو وه سخت ناراض ہوے کھا اگر اپ لوگ گوندے سے کپڑا ہٹا کر اندر نہ دیکھتے تو تا قیامت یہاں سے گندم ختم نہ ہوتی پر افسوس آپ لوگوں نے میری بات نہ مانی
کھا جاتا ھے بلکہ یہ کچھ سال قبل کا واقعیہ ھے خجک سردار فیملی سے کوئی بزرگ ہستی کی فوتگی ہوئی تو انکی وصیت کے مطابق سردار سخی بادشاہ کے پہلو میں تدفین کرنی تھی
سردار سخی کی جب تدفین کی گی تھی انکی تدفین کی جگہ رمی نما تہہ خانہ بنایا گیا تھا جہاں پر کچھ خاص انکے خاندان کے افراد کی تدفین کی جاتی تھی
تو جب ان محترم بزرگ کی تدفین کی جانے لگی تو اس رمی کا موں کھولا گیا تو وہاں جو لوگ بھی موجود تھے یہ دیکھ کر حیران رہ گے کے جو رمی کے اندر لاش پڑی تھی وه بلکل درست حالت میں تھی انکا کفن بھی بلکل درست حالت میں تھا انکے کفن کو جب تھوڑا سا پاؤں سے اٹھایا گیا تو انکے پاؤں کی مہندی بھی اسی طرح لگی ہوئی تھی
جبکہ سخی بادشاہ کو اس دنیا گے سیکٹروں سال گزر چکے تھے وه جگہ نہیں دے رھے تھے نہ کوئی انکو وہاں سے تھوڑا سا دور کر کے راستہ بناتے مولوی صاحب نے انکار کر دیا کے میرے بس کی بات نہیں سخی بادشاہ راستہ نہیں دے رہا
کھا جاتا ھے پھر گاؤں کے بہت بڑی بزرگ ہستی سید کو بلایا گیا انھوں نے قران پاک کی تلاوت کی اپنے باپ دادا بڑوں کا واسطہ دیا تب جا کر سخی بادشاہ نے راستہ دیا اور ان بزرگ کی تدفین کی گی
تدفین کے بعد شاہ صاحب سید کو خیال آیا کے میں اس سخی بادشاہ کا دیدار کروں لیکن جب اس نے یہ کرنے کی کوشیش کی تو تڑپ گیا جسم کامپنے لگا جلدی اس سید کو باہر نکالا گیا جس کا جسم تپ رہا تھا کانپ رہا تھا
کہتے ہیں وه شاہ صاحب ایک ماہ تک بیمار رہا اور گھر سے باہر نہ نکلا
یہ بھی کھا جاتا ھے شاہ صاحب نے بعد میں بتایا کے سخی بادشاہ میرے خواب میں آیا کے آہندہ کسی کو بھی میرے پہلو میں دفن نہ کیا جاۓ اس رمی کو بند کیا جاۓ
ہمیشہ کے لیے
اب یہ رمی بند ہو چکی اب اسکے بعد یہاں پر کسی کی بھی تدفین نہیں کی گی نہ کی جاتی ھے
بہت عرصہ گزرنے کے بعد مقبرہ کا گوبند کافی خستہ حالت میں ہو چکا تھا
جس کی اب سردار خیل کے خاندان کے نوجوانوں نے اپنے جد امجد بزرگ ہستی سخی سردار پنجل خان یا حمید خان کے مقبرہ کی لاکھوں روپیہ لگا کر بہترین مرمت کرائی اور یہ مقبرہ اب بلکل بہترین حالت میں موجود ھے
یہاں کافی لوگ اتے ہیں دعا مانگتے ہیں منت مانگتے ہیں
ہمارا یہ دورہ ایک پکنک کی صورت میں تھا
لیکن چونکہ گاؤں خجک سے میرا گہرا تعلق ھے
یہاں میرے نانا جان سردار کرم خان خجک ماموں سردار رشید خان خجک سردار محمّد حیات خجک سردار لشکر خان خجک خالہ ذات بھائی خالو سردار یعقوب خان خجک خالہ جبکہ نانا کے بھائی سخی احمد خان خجک سردار عیسیٰ خان اور بہت سے عزیز آسودہ خاک ہیں
جبکہ سخی سردار احمد خان خجک کو بھی سخی کا لقب ملا
اس سلسلہ جب پکنک کے لیے گے تو اپنے نا نان کے خاندان کے قبروں پر دعا بھی کی اور سخی بادشاہ کے مزار پر حاضری دی اور دعا مانگی
اللّه پاک سب کو جنت الفردوس میں آعلیٰ مقام عطاء کرے امین
