چوہدری شعیب نواز،چوہدری عبدالغفور،چوہدری یاسر سہیل اور چوہدری ظہیر اسلم وڑائچ نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
(رپورٹ مرزا طارق محمود)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نورا منڈہالہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔طلبہ کے والدین اور کمیونٹی کے دیگر افراد خاص طور پر خواتین کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔موضع منڈہالہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری شعیب نواز،چوہدری عبدالغفور،چوہدری یاسر سہیل اور چوہدری ظہیر اسلم وڑائچ نے بطور مہمانان خصوصی پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور نقد انعامات سے نوازا۔مذکورہ معززین سکول ھذا کی تزئین وآرائش کے لیے فندنگ اور مستحق طلبہ کو یونیفارم اور سکول کتب کی فراہمی میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔آج کی تقریب میں بھی چوہدری شعیب نواز نے کمیونٹی کے سامنے اعلان کیا کہ سارا سال جتنے بھی بچوں کو یونیفارم،شوز یا کتب کی ضرورت ہے تو وہ سکول انتظامیہ کے توسط سے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ہم انشاءاللہ تمام مستحق طلبہ کو سارا سال یہ چیزیں مہیا کرتے رہیں گے۔وہ صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور محنت سے کامیابی حاصل کریں۔آخر میں ہیڈ ماسٹر شفقت اللہ وڑائچ اور اساتذہ نے تقریب میں شرکت پر اپنے معزز مہمانوں اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
