ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے ایجنٹ کے خلاف کارروائی کی

Spread the love

بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان

مردان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان انکوائری نمبر 238/2025، جو کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بلال، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان کی زیرِ نگرانی زیرِ تفتیش تھی، میں ملوث ایجنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبلغ 5,50,000/- روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔برآمد شدہ رقم شکایت کنندہ الطاف سکنہ مردان کو واپس کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں