سرائے عالمگیر میں معروف کالم نگار و ہومیوپیتھک ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے چند روز قبل امان میڈیکل اسٹور کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں آج سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، معروف سماجی ورکر محترمہ فلک ناز سیٹھی، اور چیئرمین انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم و معروف سماجی رہنما عبدالغفور چوہان نے امان میڈیکل اسٹور سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو اس کامیاب آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے نہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ مالی معاونت بھی فراہم کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے کاروبار میں مزید برکت عطا فرمائے۔
مہمانوں کا کہنا تھا کہ امان میڈیکل اسٹور سرائے عالمگیر کے قیام سے علاقے کے عوام کو معیاری ادویات کی بروقت فراہمی میں سہولت میسر آئے گی، جو یقیناً ایک خوش آئند اقدام ہے۔
